قومی کرکٹر محمد رضوان کا میلبرن کی مسجد میں درس، ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن میں موجود ہے اس دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے وہاں مسجد میں درس دیا۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر نے دورہ آسٹریلیا کے دوران میلبرن کی جامع مسجد میں نمازیوں کو درس دیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان میلبرن کی ایک جامع مسجد کے منبر پر بیٹھے ہیں اور نمازیوں کو درس دے رہے ہیں۔

 

اس ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد ان کی اس کاوش کو سراہ رہی ہے اور انہیں اسلام کا سفیر قرار دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے محمد رضوان گزشتہ سال قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں بھی درس دے چکے ہیں۔