کرکٹ دنیا کا مقبول کھیل ہے جس کا آغاز ہوئے 150 برس ہو رہے ہیں اس کھیل کا بہترین دور کب تھا سابق انگلش کرکٹر نے اس بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔
جنٹلمین کھیل کرکٹ کا آغاز ہوئے 150 برس ہونے کے قریب ہیں اس دوران کرکٹ نے کئی رنگ بدلے یہ طویل دورانیے کے ساتھ اتفاقی طور پر ون ڈے فارمیٹ میں بھی نظر آئی۔ سفید سے رنگین ہوئی اور پھر اس سے بھی مختصر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے لیکن یہ ہر دور میں اور ہر فارمیٹ میں مقبول رہی تاہم سوال یہ ہے کہ اس کا سب سے بہترین دور کون سا تھا۔
اس حوالے سے سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اس دور کو کرکٹ کا سب سے بہترین دور قرار دیا ہے جب دنیائے کرکٹ میں اپنی نا قابل فراموش کارکردگی سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے یہ کھلاڑی موجود تھے۔
پیٹرسن نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خیال میں کرکٹ کا سب سے بڑا دور وہ تھا جب ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود تھے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق کرکٹرز کی ایک فہرست لکھی ہے جو کچھ یوں ہے۔
پیٹرسن کے مطابق جب آسٹریلیا کے لیجنڈ شین وارن، بریٹ لی، رکی پونٹنگ، میتھیو ہیڈن، پاکستان کے وسیم اکرم، وقار یونس، سعید انور، عامر سہیل، مشتاق احمد، بھارت کے سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی، راہول ڈریوڈ، سری ناتھ جیسے کھلاڑی دنیا کی کرکٹ ٹیموں میں موجود تھے وہ کرکٹ کا ڈریم وقت تھا۔
انگلش بیٹر نے اس فہرست میں ورلڈ کپ چیمپئن سابق سری لنکن رانا ٹنگا، ڈی سلوا، مرلی دھرن، مہیلا جے وردھنے، کمارا سنگاکارا، چمندا واس واس، سابق کیوی کپتان اسٹیون فلیمنگ، شین بانڈ، ڈینئل ویٹوری، ناتھن ایسٹل، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس، ایلن ڈونلڈ، شان پولاک، گیری کرسٹن، ہنسی کرونئے، جونٹی رہوڈز، ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروز، کورٹنی والش، برائن لارا جیسے کھلاڑی شامل تھے۔
کیون پیٹرسن نے کرکٹ کے بہترین دور والے کرکٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں اینڈریو فلنٹوف، ٹریسکوتھک، مائیکل وان کو شامل کیا ہے جب کہ موجودہ دور میں تنزلی کا شکار زمبابوے کے آنجہانی بولر ہیتھ اسٹریک اور فلاورز برادارن کو بھی کرکٹ کے سنہری دور کا کھلاڑی قرار دیا ہے۔
When was the greatest era in cricket?
I think it was when we had players like:
Warne, Lee, Pigeon, Ponting, Hayden, Wasim, Waqar, Saeed Anwar, Aamir Sohail, Mushy, Sachin, Ganguly, Dravid, Srinath, Ranatunga, De Silva, Murali, Mahela, Kumar, Vaas, Fleming, Bond, Vettori, Astle,…— Kevin Pietersen (@KP24) December 24, 2023
آپ کیون پیٹرسن کے خیالات سے کس حد تک متفق ہے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔