رانا ثنااللہ کی گاڑی حادثے کا شکار

اسلام آباد: وفاقی مشیرسیاسی امور راناثنااللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ اور ان کے اہل خانہ اس میں محفوظ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ دھند کے باعث گاڑی گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔

حادثہ سدھار بائی پاس پر اس وقت پیش آیا جب رانا ثنااللہ فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے۔ رانا ثنا اللہ اور ساتھی ٹریفک حادثے میں محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم واقعے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔