پاکستانی پلیئرز نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ’سرپرائز‘ دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے ارکان نے آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

انڈور نیٹ سیشن کے بعد قومی کھلاڑیوں نے آسٹریلوی کپتان سمیت کھلاڑیوں اور فیملیز کو تحفے پیش کیے۔ دونوں ٹیموں کے پلیئرز چٹ چیٹ بھی کرتے رہے۔

پی سی بی بھی مسیحی برادری کی خوشیوں میں پیش پیش رہی۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میں چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف سمیت آفیشلز اور مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں کرسمس کے دن کو منانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں. میں اس خوشیوں بھرے دن کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آپ لوگ پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصّہ ہیں۔ آپ پاکستان کرکٹ کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی آپکی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔