کراچی: بروز پیر 28 دسمبر 2023 کو لیاری گرڈ پر کے۔ الیکٹرک کی جانب سے ضروری مینٹیننس کی جائے گی، جس کے باعث لیاری گرڈ سے منسلک علاقوں میں صبح 09:00 سے شام 06:00 بجے تک عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
مزید معلومات کے لیے صارفین 118 یا کے۔ الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
لیاری گرڈ سےملحقہ جن علاقوں میں بجلی معطل کی جاسکتی ہے ان میں پرانا دھوبی گٹھ لیاری، ڈی ڈی چوہدری روڈ لیاری، غوثیہ روڈ، سلیمان آزاد روڈ، حنفیہ مسجد روڈ، مرزا آدم خان روڈ غلامانِ عباس اسکول، آگرہ تاج اسٹریٹ نمبر 9 سے 25، سلیمان آزاد روڈ لیاری، ریکسر لین، جمن شاہ پلاٹ اینڈ لیاری، لیاری نیو کمبھارواڑہ، بکرا پیری اینڈ کالاکوٹ، لیاری شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ، سلیمان آزاد روڈ، ہنگور آباد، جمعہ بلوچ روڈ، لیاری مرزا آدم خان روڈ اور بہار کالونی، لیاری جنرل ہسپتال، بھٹو لاء یونیورسٹی، آتما رام روڈ لیاری، علی محمد محلہ لیاری، پیپل پلے گراؤنڈ اور ملحقہ علاقہ، گڈلک سینٹر بالمقابل فٹ بال اسٹیڈیم، ٹوٹل پٹرول پمپ، پرانا ٹرک اسٹینڈ، احمد شاہ بخاری روڈ، ہنگور آباد، کوثر مسجد ایریا اور ماڑی پور روڈ شامل ہیں۔