قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگ میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 124 رنز درکار ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
تاہم میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا کہ بڑی پارٹنر شپ لگتی تو میچ کی صورتحال مختلف ہوتی، میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
Abdullah Shafique's press conference following the second day's play of the MCG Test.#AUSvPAK pic.twitter.com/kOLc8nv3bg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 27, 2023
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے بابر اعظم دوسری اننگز میں پرفارم کریں گے۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ جیتنے کیلئے ہر کھلاڑی کوشش کررہا ہے لیکن کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، بابراعظم ایک بہترین بلےباز ہیں تاہم نیٹس میں جس طرح وہ پریکٹس کرتے ہیں، میدان پر نہیں کھیل پارہے۔ یقیناً وہ اسوقت فارم میں نہیں تھے۔
نوجوان کرکٹر نے آسٹریلوی کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز کے اسپیل کا وہ آخری اوور تھا اگر کھیل جاتا تو آسٹریلیا پر پریشر بن سکتا تھا لیکن بدقسمتی سے گیند ہوا میں بلند ہوگئی۔