میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز مداحوں کی ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مستیاں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگ میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 124 رنز درکار ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
تاہم دوران میچ ٹریوس ہیڈ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے اس دوران فینز نے ان کے ساتھ مستیاں شروع کردیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریوس ہیڈ ہاتھ لہرا کر ایکسرسائز کررہے ہیں اور سارے فینز بھی ان کی نقل اتار کر ایسا ہی عمل دہرا رہے ہیں۔
Travis Head getting the crowd roaring! #AUSvPAK pic.twitter.com/ISL3D7UG2a
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 27, 2023
فینز کے اس دلچسپ انداز کو کمنٹیٹرز نے بھی خوب انجوائے کیا۔