ڈرامے میں تھپڑ پڑا تو انڈسٹری چھوڑنے کا سوچ لیا تھا، کومل میر

کومل میر

اداکارہ کومل میر نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران چچی نے تھپڑا مارا تو اداکاری چھوڑنے کا سوچ لیا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ کومل میر نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات کی اور  بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایسے کام بھی کرنے پڑے جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سین میں مجھے میری چچی نے تھپڑ مارنا تھا، وہ سچ میں تھپڑ مارا گیا، میں بہت روئی اور اپنی والدہ سے فون کرکے کہا مجھے اداکاری نہیں کرنی لیکن وہ ایک مختلف تجربہ تھا جو میں نے کیا۔

کومل میر نے اپنے ڈرامے کے ایک سین کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سین میں انہیں گندے برتنوں سے جھوٹا کھانا کھانا تھا جو ان کیلئے بہت مشکل تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے دوپہر کے بچے ہوئے گندے برتن منگوائے اور کہا کہ اس میں سے کھانا کھاؤ، میں نے تھوڑی چیٹنگ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ڈائریکٹر نے منع کردیا اور کہا کہ صحیح سے کھاؤ۔

 واضح رہے کہ کومل میر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دھوکہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس کی دیگر کاسٹ میں عفان وحید، آغا علی، صنم جنگ، نوشین شاہ ودیگر شامل تھے۔