تھری ایڈیٹس کرینہ کپور سے پہلے کسے آفر ہوئی؟

کرینہ کپور

تھری ایڈیٹس بالی ووڈ کی سب سے یادگار فلموں میں سے ایک ہے۔

فلم تھری ایڈیٹس میں عامر خان، کرینہ کپور، شرمن جوشی، آرمادھون اور بومن ایرانی نے مرکزی کردار ادا کیا اور یہ فلم سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

تاہم فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے ایک دلچسپ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے کاجول سے کرینہ کپور خان کا ’پیا‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

کرینہ کی عامر خان کے ساتھ یہ پہلی فلم تھی اس کے بعد دونوں نے ’تلاش‘ اور ’لال سنگھ چڈھا‘ میں اسکرین شیئر کی۔

رپورٹ کے مطابق کاجول نے کردار کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے پیشکش ٹھکرادی تھی اور ان کے مطابق یہ طاقتور کردار نہیں تھا۔

کاجول کے مطابق جب راجو ہیرانی میرے پاس اسکرپٹ لے کر آئے تو میں نے کہا کہ اگر مرکزی کردار دیا جائے جیسا عامر نے ادا کیا ہے یا کم از کم دیگر دو اہم کردار دیے جائے تو میں فلم کروں گی۔

اداکارہ کے مطابق مجھے اس کردار میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت نہیں تھی جو مجھے پیش کیا گیا تھا اس لیے یہ فلم کرنے میں دلچسپی نہیں لی۔