اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ عائزہ خان ’مبشرہ جعفر‘ کا کہنا ہے یہ میں گھر کو بسانا اور بنانا جانتی ہوں۔
ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں وہاج علی (زید)، عائزہ خان (مبشرا جعفر)، عثمان پیرزادہ (جعفر)، شہزاد نواز، ازیکا ڈینئل (آئرا)، اعجاز اسلم (عامر)، علیزے رسول، آغا مصطفیٰ (محب)، سبینہ سید (کشمالہ)، روحی غزل، شیزا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔
گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ مبشرہ جعفر اور زید کی شادی ہوجاتی ہے جبکہ اس سے قبل زید کے والد آئرہ کے بھائی کو دھمکاتے ہیں جس پر آئرہ زید سے شادی کے لیے انکار کردیتی ہیں، زید کے بھائی عامر خودکشی کرلیتے ہیں تاہم سچائی کا علم ہوتے ہی زید گھر چھوڑ کر آٗئرہ کے پاس آجاتے ہیں تاہم اب مبشرہ نے چال چلتے ہوئے آئرہ کی شادی زید سے کروادی ہے۔
مبشرہ جعفر کہتی ہیں کہ ’آپ سب لوگ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ مبشرہ جعفر اپنے شوہر کی دوسری شادی پر کہیں دیوانی تو نہیں ہوگئی ہے، کئی کوئی نیا ہنگامہ تو نہیں ہونے والا یا اتنی سنگدل اور خود غرض ہے کہ آئرہ اور زید کی اتنی بڑی شام کو برباد کردے گی۔‘
وہ کتہی ہیں کہ یہاں ایسا کچھ نہیں ہونے والا کیونکہ آئرہ اور زید کی شادی کروانے والی میں ہوں، لوگ چاہیں کچھ بھی کہیں لیکن مبشرہ جعفر اپنے گھر کو بسانا اور بنانا جانتی ہے اور میں اپنے شوہر کی خوشی میں خوش ہوں، زید آئرہ سے محبت کرتا ہے اور میں زید سے میں محبت میں کسی کو باندھے رکھنے کی قائل نہیں ہوں۔
مبشرہ جعفر کہتی ہیں کہ ’آئرہ میری بہنوں کی طرح ہے اور بہت عزیز ہے مجھے امید ہے کہ ہم ساتھ خوش رہیں گے، ہاں تھوڑی تکلیف ہوگی شاید برا بھی لگے لیکن آہستہ آہستہ سب نارمل ہوجائے گا۔
کیا مبشرہ جعفر اپنے مقصد میں کامیاب ہوپائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’میں‘ کی اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔