حیدرآباد میں غیرت کے نام پر 22 سالہ لڑکی قتل

حیدرآباد میں ہالانکہ کے قریب غیرت کے نام پر 22 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے ہالانکہ کے قریب 22 سالہ لڑکی کو ماموں کے بیٹے نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، قتل کی واردات کے بعد دو گروپوں میں شدید فائرنگ ہوئی جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

ایس ایچ او ممتاز بروہی کے مطابق مقتولہ کی برادری نے لڑکے کے گھر پر حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا،۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایک برادری نے لڑکی کے دوسری برادری کے لڑکے سے تعلقات کا بتایا، لڑکی کے قاتل ماموں زاد بھائی کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر بھابھی پر فائرنگ کردی تھی، بیوی کو بچانے کی کوشش میں شوہر بھی فائرنگ کی زد میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم حسین اپنی بھابی شکیلہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا، ملزم کا بھائی ابراہیم بیوی کو بچانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کا آبائی تعلق سوات سے ہے، ملزم حسین نے پولیس کے پہنچنے پرگرفتاری دیدی اور آلہ قتل تیس بور کا پستول پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔