قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق نے سلپ میں ڈیوڈ وارنر کے بعد مچل مارش کا کیچ بھی ڈراپ کردیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے ہیں اور اس کی برتری 241 رنز ہوگئی ہے۔
الیکس کیری 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر عبداللہ شفیق کی جانب سے کیچ چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرسٹ سلپ میں عبداللہ شفیق نے اس وقت مچل مارش کا کیچ ڈراپ کیا جب وہ 20 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے اس کے بعد انہوں نے 96 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
"It's like a crocodile jaw trying to catch a ball."
Abdullah Shafique hands Mitch Marsh a life on 20 #AUSvPAK pic.twitter.com/NMlTKHn3t5
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 28, 2023
اس سے قبل عبداللہ شفیق اوپنر وارنر اور عثمان خواجہ کا کیچ پکڑنے میں بھی ناکام رہے تھے۔