پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔
حمائمہ ملک پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول ہیں۔ انہوں نے 2014 میں ریلیز ہونے والی تھرلر کامیڈی فلم ’راجہ نٹور لال‘ میں اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا۔
آج پاکستانی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی تصویر جاری کی اور انہیں 58ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
متعلقہ: کیا پاکستانیوں کو وہ عورت پسند ہے جس کی طلاق ہو، حمائمہ ملک
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے فلموں سے کیسے پیار ہوا، کیسے میں بچپن میں آپ کے پوسٹ کارڈز خرید کر ایک اداکار بننا چاہتی تھی۔
سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے مزید لکھا کہ آپ سب سے خوبصورت انسان اور میری ہمیشہ کیلیے پہلی محبت ہیں۔
مذکوہ انسٹاگرام پوسٹ کے بعد پاکستانی اداکارہ کے مداحوں نے بھی سلمان خان کو 58ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram