وکرم کوچر نے شاہ رخ خان کے گھر میں کیا انوکھی چیز دیکھی؟

وکرم کوچر نے شاہ رخ خان کے گھر میں کیا انوکھی چیز دیکھی؟

ممبئی: بالی وڈ کے ‘کنگ‘ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ میں کام کرنے والے اداکار وکرم کوچر نے ’منت‘ سے متعلق حیران کُن انکشاف کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرم کوچر نے ’ڈنکی‘ میں ’بگو‘ کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے حوالے سے شاہ رخ خان نے انہیں اپنے گھر منت بلایا تھا۔

وکرم کوچر نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ شاہ رخ خان روبوٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، دراصل وہ ٹیکنالوجی کے گرویدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں میں وی ایف ایکس کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ: شاہ رخ خان نے فلم ’ڈنکی‘ کیلیے کتنا معاوضہ لیا؟

انہوں نے بتایا کہ سُپر اسٹار کے گھر میں جگہ جگہ روبوٹ دیکھ کر حیران رہ گیا۔

وکرم کوچر نے سُپر اسٹار کے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے ملاقات کا احوال بتایا کہ اس نے میرا شاندار استقبال کیا، ابرام نے خود کیک بنا کر مہمانوں کے سامنے پیش کیا۔

فلم ’ڈنکی‘ میں شاہ رخ خان اور وکرم کوچر کے علاوہ تاپسی پنو، بومن ایرانی اور وکی کوشل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کی کہانی غیر قانونی تارکین وطن پر مبنی ہے۔