میلبرن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے دوسرے ٹیسٹ میں عجیب و غریب آؤٹ ہونے کے بعد غصے کا اظہار کیا۔
آسٹریلیا نے میلبرن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستان کو 79 رنز کے ساتھ شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے چوتھے روز قومی ٹیم کی بساط 237 رنز پر لپیٹتے ہوئے نہ صرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں 79 رنز سے فتح اپنے نام کی بلکہ سیریز میں بھی دو صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔
Wicket 250 for Pat Cummins! 🎉
The third umpire decided the ball flicked Mohammad Rizwan's sweatband on the way through. #MilestoneMoment | @nrmainsurance | #AUSvPAK pic.twitter.com/vTuDL5DmNB
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 29, 2023
تاہم آج اننگز کے دوران ایک ایسا تنازع دیکھنے کے ملا جسے دیکھ کر سب حیران اور محمد رضوان غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اگلے میچ میں کم بیک کریں گے: شان مسعود
ہوا یہ کہ پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم آسٹریلوی کپتان نے ریویو کا انتخاب کیا۔
میلبرن ٹیسٹ میں شکست، محمد حفیظ نے امپائرنگ پر سوال اٹھا دیے
ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ نے فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ سنایا، محمد رضوان بظاہر ناقابل یقین آؤٹ سے دنگ رہ گئے، آن فیلڈ امپائر کے ساتھ گرما گرم بحث میں مصروف رہے، لیکن فیصلہ بالآخر قائم رہا۔
محمد رضوان کا آؤٹ ہونا کھیل کے فیصلہ کن لمحہ ثابت ہوا کیوں کہ اس وقت تک پاکستان کی بیٹنگ لائن سنبھل گئی تھی۔