بھارت میں کالج سے معطل کیے جانے پر طالب علم نے موت کو گلے لگا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں 22 سالہ طالب علم نے مبینہ طور پر کالج سے معطل کیے جانے کے بعد خودکشی کرلی، طالب علم کالج میں ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔
سال اول کے طالب علم کو کم حاضری کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، اس سلسلے میں دفعہ 306 (خودکشی کے لیے اکسانے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کالج کے پرنسپل اور فیکلٹی ممبران سے بات کریں گے تاکہ اس انتہائی قدم کی صحیح وجوہات معلوم کی جاسکیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔