پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا جبکہ لائسنس کی فیس 5 سال کے بجائے اب ہر سال ادا کرنا ہوگی۔
ڈی ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ لرنر فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی، موٹر سائیکل لائسنس کی 500 روپے فیس ہر سال ادا کرنی ہوگی۔
گاڑی کی لائسنس فیس 950 سے بڑھا کر 1800 کر دی گئی جبکہ لائٹ ٹرانسپورٹ کی فیس 950 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے سالانہ کر دی گئی۔
ہیوی ٹرانسپورٹ کی سالانہ فیس 450 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دی گئی جبکہ ٹریکٹر لائسنس کی فیس 450 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے سالانہ کر دی گئی۔ کمرشل ٹریکٹر کی فیس 450 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی۔
ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق معذور افراد کی 5 سالہ فیس 20 روپے تھی جو ختم کر دی گئی، پبلک سروس وہیکل کی فیس 450 سے بڑھا کر ہر سال 1500 روپے مقرر کر دی گئی جبکہ دیگر گاڑیوں کی لائسنس فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کر دی گئی۔