کراچی : پاکستان میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نئے سال 2024 کا استقبال انتہائی سادگی سے کیا جارہا ہے اس موقع پر فلسطینیوں اور کشمیریوں کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔
تمام پاکستانی فلطسینوں سے اظہاریکجتی کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ غزہ فلسطینیوں کو ہر قسم کے ظلم سے جلد نجات ملے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق ملے۔ آمین
رات 12 بجے نئے سال2024 کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سادگی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا تاہم پابندی کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
کراچی سمیت ملک بھر میں سال نو کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو سادگی سے منانے کا اعلان کیا تھا۔
دنیا بھر میں نئے سال کا جشن
علاوہ ازیں دنیا میں سب سے پہلے نیوزی لینڈ والوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔ 12 بجتے ہی آکلینڈ اسکائی ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز آتشبازی سے ہوا۔
Happy New Year, Melbourne! ✨
Here’s to a spectacular 2024. pic.twitter.com/XDeTvQPodZ
— City of Melbourne (@cityofmelbourne) December 31, 2023
اس کے علاوہ ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر 12 بجتے ہی جشن شروع ہوگیا، میوزک اور لائٹ شو نے رنگ جما دیا جبکہ بڑی تعداد میں شہری جمع ہو کر جشن منارہے ہیں۔
Happy New Year, Sydney. Welcome to 2024! #SydNYE
Photo: Morris McLennan pic.twitter.com/TQ3V2hyFUm
— City of Sydney (@cityofsydney) December 31, 2023
تائیوان اور سنگاپور میں سالِ نو کا شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر بھی شاندار آتش بازی کی گئی، آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز سڈنی میں آتشبازی سے پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوا اور اس سے پہلے ہی سڈنی ہاربر پر فیملی شو منعقد کیا گیا جبکہ جاپان میں بھی دلکش انداز میں سالِ نو کا استقبال کیا گیا۔