8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے این اے 89 میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جان کے خلاف پہلی اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے این اے 89 میانوالی سے بانی پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار اور پارٹی ترجمان عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جان کے خلاف پہلی اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
عمیر نیازی کی جانب سے یہ اپیل انکے وکلا نے راولپنڈی ٹریبونل میں دائر کی ہے۔
دوسری جانب اپیلٹ ٹریبونل نے عمیر نیازی کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کل کی تاریخ مقرر کر دی ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
اپیلٹ ٹریبونل نے جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز اپیل کی سماعت کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی پہلے ہی مسترد کیے جا چکے ہیں۔