بیٹے کو کہا سگریٹ پینی ہے تو میرے پیکٹ سے پینا، ملک رضا

ملک رضا

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ملک رضا کا کہنا ہے کہ بیٹے کو کہا کہ اگر سگریت پینی ہے تو میرے پیکٹ سے پینا۔

ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار ملک رضا نے حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری، نجی زندگی ودیگر موضوعات پر کھل کا اظہار خیال کیا۔

اداکار نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اللہ نے آپ کو باپ بنادیا ہے تو ہر چیز میں باپ نہ بنو، بتادو کہ یہ چیز ٹھیک ہے یہ غلط ہے، اولاد نہ کرنا وہی ہے جو ان کی مرضی ہے۔

ملک رضا نے کہا کہ مجھے سگریٹ پینی تھی میں نے پی، والد نے مجھے مارا میں نے چھپ کر پی لی، بیٹے کو سگریٹ دی اور کہا کہ جب پیو گے کہ تو پہلا سگریٹ میرے پیکٹ سے پینا اس نے آج تک نہیں پی اس نے جس دن پینا ہوگی تو پیے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے سگریٹ چھوڑی تو بیٹے نے کہا کہ بابا اب میں کیا کروں گا تو میں نے کہا کہ دوبارہ شروع کروں گا تم میرے پیکٹ سے ہی لینا۔

ملک رضا نے کہا کہ اس نے جو کرنا ہے وہ کرے گا آپ نہیں روک سکتے، میں ہر لحاظ سے اپنے بیٹے کے ساتھ ہوں۔

اداکار نے کہا کہ اگر آپ کا ایسا رشتہ بچوں کے ساتھ ہے تو وہ انشا اللہ کبھی مشکل میں نہیں پھنسیں گے کیونکہ وہ جو کرنے جائیں گے پہلے آپ سے اجازت لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری میں حادثاتی طور پر آگیا تھا، طارق روڈ پر میرا گارمنٹس کا آؤٹ لیٹ تھا، ٹی وی اداکار، پروڈیوسر آتے تھے، 2004 میں دوست نے کہا اداکاری کرے گا میں نے انکار کردیا، پھر 2008 میں والد سے پوچھا تو انہوں نے چپل اٹھا لی میں بھاگ گیا۔

ملک رضا کے مطابق 2009 میں دوست نے کہا گاڑی چاہیے میں نے کہا گاڑی نہیں دیتا، میں نے اس سے کہا کہ بیٹھ جاؤ ساتھ چلتے ہیں، باہر رکا وہ اندر گئے اور کہا شوٹنگ ہورہی اندر چلو، میں گیا تو شوٹنگ رکی ہوئی تھی وہاں یار محمد شاہ کردار کررہے تھے، ان کے پیچھے ایک گارڈ کھڑا تھا دوسرا گارڈ موجود نہیں تھا اس کے لیے ایسے شخص چاہیے تھا جو بدمعاش لگے۔

اداکار نے بتایا کہ دوست سے انہوں نے پوچھا یہ اداکاری کرلے گا دوست نے کہا نہیں، میں نے ہاں کردی وہ کردار ادا کیا اس کے بعد بھی کافی جدوجہد کی تو کردار ملے۔