آسٹریلیا کے خلاف کل سے سڈنی میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف کل سے سڈنی میں شروع ہونے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مسلسل خراب فارم کے باعث اوپنر امام الحق کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جب کہ نوجوان صائم ایوب کل ڈیبیو کریں گے۔
سڈنی ٹیسٹ کے لیے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ کو بھی آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ساجد خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 11 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔
شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسن علی، ساجد خان، میر حمزہ اور عامر جمال۔
Our playing XI for the SCG Test #AUSvPAK pic.twitter.com/xTJzOcgy2n
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2024
نئے سال میں پاکستان ٹیم کا نیا امتحان، سڈنی ٹیسٹ کیلیے سجے گا کل میدان
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو دو صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے پاکستان کے پاس وائٹ واش کی ہزمیت سے بچنے کا آخری موقع ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 سائیکل کا حصہ بھی ہے۔