معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کی عدم شمولیت پر حیران ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ دورہ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فارم اور فٹنس کو بے نقاب کردیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ شاہین کی سوئنگ بولنگ اور رفتار میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی سڈنی ٹیسٹ میں عدم موجودگی کے بعد اوپنر صائم ایوب کی شکل میں نیا باب کھل گیا ہے، نئے ٹیلنٹ کے آنے سے پاکستان ٹیم میں نیا جذبہ بیدار ہوگا۔
Big call to be without Shaheen Afridi for the Sydney Test. I thought Pakistan's key bowlers would be Shaheen and Abrar but looks a bit thin without them. Excited to see Saim Ayub. I've heard a lot about him.
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) January 2, 2024
ہرشا بھوگلے نے کہا کہ شاہین اور ابرار احمد دونوں پاکستان کیلئے سڈنی ٹیسٹ میں کلیدی کردار ادا کرسکتے تھے تاہم میں صائم ایوب کو بیٹنگ کرتا دیکھنے کیلئے بیتاب ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین کی عدم موجودگی نوجوان بالرز کیلئے امتحان ہوگا، وقت بتائے گا کہ کیا سڈنی پر پاکستان کی واپسی ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ کل سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔