اسرائیل کا غزہ سے متعلق نیا منصوبہ سامنے آگیا

غزہ کو قبائل کے زیرِاقتدار علاقوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر KAN 11 نے رپورٹ کیا کہ غزہ میں جنگ کے بعد کا ایک منظر نامہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق اسرائیلی فوج ساحلی علاقے کو کسی ایک سیاسی ادارے کے بجائے فلسطینی قبیلوں کے زیر اقتدار علاقوں میں تقسیم کر سکتی ہے۔

منصوبے کے مطابق قبیلوں کو غزہ کی پٹی کی سول انتظامیہ کے سپرد کیا جائے گا اور وہ عارضی مدت کے لیے انسانی امداد کی تقسیم کی نگرانی کریں گے۔

https://urdu.arynews.tv/israel-will-permanently-control-gaza-israeli-officials-say/

KAN 11 کے مطابق یہ منصوبہ اسرائیلی فوج نے وضع کیا تھا اور توقع ہے کہ اسے آج کے بعد جنگی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب قبائل نے غزہ کی پٹی پر کنٹرول میں اپنا کردار مضبوط کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطینی قبائل کی سپریم اتھارٹی نے غزہ کی پٹی پر کنٹرول کے لیے قبائل کے کردار کو بڑھانے کے امکان سے متعلق اسرائیلی فوج کے مجوزہ منصوبے کی مذمت کی ہے۔