راولپنڈی: پنجاب میں ان دنوں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب فلائٹ شیڈول بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے، جو دوپہر تک ختم ہوجائیگا۔
شدید دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، اندرون ملک اور بیرون ملک 16 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 15 پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے اور پشاور، راولپنڈی، لاہور سے کراچی جانے والی ہر ٹرین کی تین سے چار گھنٹے تاخیر معمول بن گئی ہے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر
دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹواسلام آباد سے بلکسرانٹر چینج تک بند کردی گئی ہے اور موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک سوات موٹروے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک ٹریفک معطل ہے جبکہ موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک ٹریفک روک دی گئی ہے۔