آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے پہلی ملاقات میں کیا ہوا؟ کرن جوہر کا سالوں بعد انکشاف

کرن جوہر

ممبئی: بالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ معروف اداکارہ آنجہانی سری دیوی سے دیوانہ وار محبت کرتے تھے۔

شو ’’ کافی ود کرن‘‘ میں سری دیوی کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی نے شرکت کی جہاں ہوسٹ کرن جوہر نے سری دیوی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا احوال بھی بتایا۔

کرن جوہر کا اپنی فلموں کی تعریف کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دینے کا اعتراف

بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے کہا کہ ایک وقت تھا میں تمھاری ماں سری دیوی کا پرستار تھا میں ان سے جنون کی حد تک پیار کرتا تھا، میں سچ میں سری دیوی کے عشق میں مبتلا ہوگیا تھا۔

کرن جوہر نے کہا کہ پہلے اس طرح ٹیکنالوجی کا دور نہیں تھا، کسی بھی ویڈیو کو دیکھنے کے لیے سنیما جانا پڑتا تھا، میں جس شہر میں تھا وہاں مجھے اس وقت کوئی نہیں جانتا تھا، میں نے سری دیوی کو پہلی دفعہ ایک سنیما میں دیکھا تھا۔

کرن جوہر نے رانی مکھرجی سے کھانا چھین کر انہیں کیوں مارا؟

کرن جوہر نے بتایا کہ جب پہلی بار سری دیوی سے ملاقات کا موقع آیا تو میں بہت خوف زدہ تھا،  مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ یہ 1993 کی بات تھی اور میں سری دیوی کے ساتھ فوٹو شوٹ کے لیے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سری دیوی سے اپنا تعارف کراتے ہوئے شدید ہچکچاہٹ اور گھبراہٹ محسوس ہورہی تھی، میری ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور میں اس کیا وقت کہہ رہا تھا مجھے خود معلوم نہیں تھا۔

کرن جوہر نے کہا کہ میرے والد نے سری دیوی سے میرا تعارف کرایا، اسی دن میں نے پہلی دفعہ منیش ملہوترا سے بھی ملاقات کی تھی، میرے لیے وہ لمحہ بہت خاص تھا۔

کرن جوہر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں اس سے پہلے کسی سلیبریٹی سے نہ ملا ہوں، میں نامور ہستیوں سے ملا تھا اور کبھی اسی طرح گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوا تھا، وہ بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔