ن لیگ نے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

ن لیگ پارلیمانی بورڈ

ن  لیگ نے بلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ن لیگ نے بلوچستان سے قومی اسمبلی اور صوبائی  اسمبلی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ این اے251 سے نوابزادہ طورگل، این اے252 سے محمد یعقوب کو ٹکٹ جاری کی گئی ہے۔

این اے 253 سے میر دوستان خان، این اے 254 سے عبدالغفور کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

این اے 255 سے میرخان محمدجمالی، این اے 256 سے عبدالخالق، این اے 259 سے یعقوب بزنجو، این اے 260 سے فتح محمدکوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

این اے 261 سے عطااللہ لانگو، این اے262 سے نواب سلمان خلجی کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔