بغیر اسکور کے بھارت کی 6 وکٹیں گر گئیں

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بغیر کسی کے رن بھارت کی 6 وکٹیں گر گئیں۔

کیپ ٹاؤن کے پہلے روز جنوبی افریقی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد بھارت نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا اور 153 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن حیران کن طور پر 153 رنز پر ہی بھارت آل آؤٹ ہوگئی۔

روہت شرما 39، شبھمن گل 36 اور ویرات کوہلی نے 46 رنز بنائے۔

تاہم 153 رنز پر کے ایل راہول 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد بھارتی ٹیم خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور 11 گیندوں پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پرادیش کرشنا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو ربادا، لنگی اینگیدی اور نندرے برگر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پہلی اننگ میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جنوبی افریقہ کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے تھے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مکیش کمار اور جسپریت بمراہ دو، دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ نے بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنالیے ہیں اور انہیں بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 61 رنز درکار ہیں۔