نیو ایئر کے فوٹو شوٹ سے منع کرنے پر طالبہ نے خودکشی کرلی

بھارت میں والدین نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر تصاویر بنوانے دینے سے انکار کیا تو طالبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں 21 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر والدین نے نئے سال کی تقریبات پر فوٹو شوٹ لینے کی اجازت نہیں دی جس پر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

لڑکی کی شناخت ورشنی کے نام سے ہوئی ہے جو جیان نگر کے ایک معروف کالج کی بی بی اے کی طالبہ اور سدھامانگر کی رہائشی تھی۔

ورشنی فوٹو گرافی کا کورس بھی کررہی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ورشنی ایک مال میں فوٹو شوٹ کرنا چاہتی تھی جب وہ جانے کے لیے تیار ہوئی تو والدین نے اعتراض کیا اور اسے جانے سے روک دیا۔

والدین کی جانب سے روکے جانے پر طالبہ نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کے بیان قلمبند کرلیے گئے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔