پنجاب میں دھند کا راج، پروازیں تاخیر کاشکار

اسلام آباد: دھند کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، اسلام آبا ایئرپورٹ پر دھندکے باعث 3 پروازیں منسوخ جبکہ 13پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے پشاور سے اسلام آباد تک دھند کے باعث بند ہے، جبکہ موٹروے سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے چکدرہ تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے شاہ مقصود تک دھند کے باعث بند ہے۔ موٹروے ایم 14 ہکلہ سے کھڑپہ انٹر چینج تک بند کر دی گئی۔

بنوں اور گردونواح میں شدید دھندکی لپیٹ میں حدنگاہ صفر تک رہ گئی، وزیر آباد میں شہر اور گردو نواح میں شدید دھند، سردی میں اضافہ ہوا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہے، وزیر آباد میں شدید دھند کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے، شہری خوفزدہ

ڈسکہ شہر اور گردونواح میں دھند کا راج ہے، جبکہ لاہور اور گردونواح میں دھند نہ ہونے کے برابر ہے، لاہور موٹروے کے تمام انڑی پوائنٹس کھلے ہیں۔