کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ

نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آکلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا اختتام کے قریب ہے جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کیخلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے کیویز کے دیس کا رخ کرے گا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل قومی کھلاڑی گزشتہ شب لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ جو کھلاڑی روانہ ہوئے ہیں ان میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور صاحبزادہ فرحان کے علاوہ کوچ یاسر عرفات بھی شامل ہیں۔

روانگی سے قبل ان کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کی زیر نگرانی لاہور میں چھ روزہ کیمپ مین شرکت کی۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھریں گے جب کہ بگ بیش میں مصروف محمد نواز، حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان جمعے کو آکلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے کیوی ٹیم کا اعلان

واضح رہے کہ سیریز 12 جنوری سے شروع ہوگی جس کے لیے نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔