ممبئی: بالی وڈ کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور نے پہلی محبت میں ناکامی کے بعد آئندہ کسی اداکار سے پیار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور نے حال ہی میں بہن خوشی کپور کے ہمراہ مشہور فلم ہدایت کار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں جھانوی کپور نے بتایا کہ میں آئندہ زندگی میں کبھی کسی اداکار کے ساتھ محبت نہیں کروں گی۔
متعلقہ: جھانوی کپور نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتا دیے
ماضی میں جھانوی کپور بالی وڈ اسٹار کارتک آریان کے ساتھ تعلقات میں رہی ہیں۔ سال 2021 میں دونوں کو ایک ساتھ بھارتی ریاست گوا میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
شو میں نوجوان اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کوئی مجھ سے محبت کرے، دراصل آپ کو کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کے ساتھ ٹھیک ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے اداکار محبت کے معاملے میں برابری پر یقین رکھتے ہیں، میں کبھی کسی کو نہیں کہوں گی کہ اداکار کو ڈیٹ کریں۔
جھانوی کپور نے کہا کہ محبت میں جب سامنے اداکار ہوتا ہے تو بہت مشکل ہوتی ہے، میں اس تناؤ کا مقابلہ نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے مخلص رہنا پسند ہے۔