کرونارتنے کی جگہ دھننجایا ڈی سلوا سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر دھننجایا ڈی سلوا دیموتھ کرونارتنے کی جگہ سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے سنبھالیں گے۔
کرونارتنے نے چار سالوں میں 30 ٹیسٹ میں سری لنکا کی کپتانی کی جس میں سے 12 جیتے اور 12 ہارے جب کہ چھ ڈرا ہوئے۔ 51 ٹیسٹ کھیلنے والے اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر ڈی سلوا اگلے ماہ افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ سے اپنے دور کا آغاز کریں گے۔
یہ تبدیلی ایس ایل سی کی جانب سے اتوار کو وائٹ بال کے کپتان کے طور پر داسن سناکا کی جگہ لینے کے بعد آئی ہے جس میں بالترتیب ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے انچارج کوسل مینڈس اور وینندو ہاسرنگا کو مقرر کیا گیا ہے۔