راولپنڈی: اے این ایف نے 6 کارروائیوں میں 243 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے غیر ملکی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے این ایف نے 6 کارروائیوں میں 243 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے نائیجیرین باشندہ سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کراچی انڈس چورنگی کے قریب ٹریلر سے 220 کلو چرس برآمد ہوئی، زیروپوائنٹ، گوادر کے قریب ملزم کے بیگ سے 10 گرام چرس برآمد کی گئی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں 2 کارروائیوں میں 8 کلو چرس، 4 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ اس دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کارروائی میں ایک کلو چرس برآمد ہوئی اور یہاں سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور سے گرفتار نائیجیرین باشندہ کے پیٹ سے 17 کوکین بھرے کیپسول برآمد کی گئی ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات جاری ہے۔