ممبئی: بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کا یکے بعد دیگرے دو ایکشن فلموں کی ریلیز کے بعد اب تیسری مرتبہ ایکشن فلم میں جلوہ گر ہونے کا امکان ہے۔
فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی کامیابی کے بعد کیا اب تیسری مرتبہ ایکشن ہیرو کے طور پر سامنے آنا چاہیے یا نہیں؟ اس حوالے سے شاہ رخ خان خود بھی تذبذب کا شکار ہیں۔
مشہور فلم ہدایت کار کرن جوہر اور شاہ رخ خان اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
متعلقہ: سلمان خان کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!
بالی وڈ ہنگامہ کے ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر دوبارہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، اس بات کا واضح امکان ہے کہ سُپر اسٹار کا اگلا پروجیکٹ کرن جوہر کے ساتھ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دونوں اس بارے میں خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں، کرن جوہر ایک ایکشن سے بھرپور فلم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی اس قسم کی فلم کی ہدایت کاری نہیں کی۔
’چونکہ شاہ رخ خان یکے بعد دیگرے دو ایکشن فلمیں کر چکے ہیں لہٰذا وہ تیسری مرتبہ ایکشن ہیرو بننے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ سُپر اسٹار فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کے بعد تجرباتی کام کرنے میں مزید دلچسپی نہیں رکھتے۔‘