کیا ’دلہنیا 3‘ سے جھانوی کپور نے عالیہ بھٹ کی چھٹی کروادی؟

دلہنیا 3

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے فلم ’دلہنیا 3‘ میں عالیہ بھٹ کی جگہ جھانوی کپور کو شامل کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دلہنیا 3 میں عالیہ بھٹ کی جگہ جھانوی کپور کو شامل کرنے کی افواہیں سامنے آنے کے بعد ہدایت کار کرن جوہر نے اس کی تردید کردی ہے۔

رواں ہفتے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عالیہ بھٹ کے پاس شوٹنگ کے لے تاریخ نہیں ہے جس کی وجہ سے ’دلہنیا 3’ میں ورون دھون اور جھانوی کپور شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جھانوی کپور ورون دھون کے مقابل ایک نئی ’دلہنیا‘ کا کردار نبھائیں گی اور عالیہ بھٹ نے اپنی پسندیدہ فرنچائز چھوڑ دی ہے۔

دلہنیا 3

تاہم کرن جوہر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہر صبح ایسی خبروں کے ساتھ بیدار ہوتا ہے جس کی دھرما پروڈکشنز کی جانب سے تصدیق نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اراکین سے گزارش ہے کہ براہ کرم کسی بھی اداکار کو فلم میں شامل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کریں۔

کرن جوہر نے کہا کہ فلم سے متعلق تفصیلات صحیح وقت پر دے دی جائیں گی۔