سعودی عرب ایک صحرائی اور ریگستانی ملک ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیوں اور مسلسل بارشوں نے اسے صحرا سے نخلستان میں تبدیل کر دیا ہے۔
آج سعودی عرب چند سال قبل کے سعودی عرب سے یکسر مختلف دکھائی دیتا ہے کیونکہ اس کے بے آب وگیا پہاڑ اور وادیاں اب سر سبز ہو چکی ہیں۔ گزشتہ سال اگست سے دسمبر تک متواتر بارشوں نے یہاں کے مناظر کو دلفریب بنا دیا ہے اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران مکہ مکرمہ ریجن کے سرسبز رقبے میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قومی مرکز ریموٹ سینس ڈیٹا کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ اگست 2023 کے دوران مکہ مکرمہ میں سبزہ زار خطے کا رقبہ 3.529.4 مربع کلومیٹر تھا جو ریجن کے کل رقبے کا 2.3 فیصد بنتا ہے اور سال کے اختتام پر یہ سر سبز ریجن کے کل رقے کا 17.1 فیصد ہو چکا ہے۔
600% increase in the area and density of vegetation cover in Makkah Al Mukarrama region during the past months, because of rainfall.#Saudi_Green_Initiative pic.twitter.com/z14KfxKCEr
— المركز الوطني لتنمية الغطاء النباتي ومكافحة التصحر (@ncvcksa) January 5, 2024
حرمین ٹرین سے سعودی عرب کے دلفریب اور نا قابل فراموش قدرتی نظارے
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بحیرہ احمر کے ساحل کے بالمقابل بالائی علاقوں اور کوہستانوں میں سبزہ خاص طور پر زیادہ ہوا۔ مکہ مکرمہ، طائف، اللیث، الجموم، الکامل اور خلیص کے علاقے متواتر بارش کے باعث سر سبز ہو گئے ہیں۔