ہزاروں فٹ بلندی پر جہاز کی کھڑی اڑ گئی، پھر کیا ہوا؟ جاننے کیلیے ویڈیو دیکھیں

امریکا میں جہاز نے اڑان بھری تھی کہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد اس کی ایک کھڑی اڑ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خطرناک واقعہ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلی فورنیا کے شہر اونٹاریو جانے والے مسافر جہاز میں دوران پرواز پیش آیا۔ جس میں عملے سمیت 180 افراد سوار تھے۔

 

اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد 16 ہزار فٹ پر پرواز کرتے طیارے کی کھڑکی نکل گئی۔ یہ واقعہ رونما ہوتے ہی جہاز میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور مسافر خوفزدہ ہو گئے جب کہ جہاز نے کھڑی ٹوٹنے کے بعد ہنگامی طور پر دوبارہ پورٹ لینڈ کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی جس کے باعث بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا۔

اس ہنگامہ خیز صورتحال پر اسی جہاز کے ایک مسافر نے ویڈیو بھی بنائی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں ٹوٹی ہوئی کھڑی اور اس کے نتیجے میں ہنگامی صورتحال، اندر آنے والی ہوا سے جہاز ہچکولے کھاتے اور آکسیجن ماسک دیکھے جا سکتے ہیں۔