کراچی: پیپلزپارٹی کے لیاری کے کارکنان ٹکٹ کی تقسیم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی لیاری کے کارکنان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جس میں خواتین بھی موجود ہیں۔
احتجاج کے باعث بلاول چورنگی سے سی ویو جانے والی سڑک ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
مظاہرین کی جانب سے ’لیاری کو لیاری کا حق دو‘ کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پی ایس 107 سے مقامی رہائشی خلیل ہوت کو ٹکٹ دیا جائے ، ڈیفنس میں رہنے والے یوسف بلوچ کو ٹکٹ دینا ناانصافی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔
Karachi: Pakistan People’s Party Parliamentarians has announced the list of Party Candidates for National Assembly from Sindh province. The candidates list was issued from the Chairman’s Secretariat by his Political Secretary @SoomroJameel today. pic.twitter.com/sbTlsiKovu
— PPP (@MediaCellPPP) January 5, 2024