مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

ن لیگ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

کوئٹہ: مسلم لیگ ن میں عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی میئریونس بلوچ اور میر اسلم رند نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، ناراض رہنما نے کہا کہ وسطی شہر کے حلقوں میں دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والوں کو ٹکٹ دئیےگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یونس بلوچ سٹی الائنس کے نام سے قائم اتحاد میں ہم خیال امیدواروں کو لانے کیلئے کوشاں ہیں اس کے علاوہ چوہدری نعیم کریم سمیت کئی کارکن و رہنما ٹکٹوں کی تقسیم پر قیادت سے نالاں ہیں۔

ن لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری جمال شاہ کاکڑ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناراض دوستوں کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں انکو جلد منائیں گے، امیدوار کے  وسائل اور جیتنے کی صلاحیت بھی دیکھی جاتی ہے۔