صوبہ خیبر پختونخوا میں لوئر کرم صدہ شہر کے قریب کار اور مسافر کوچ پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب پارہ چنار سے پشاور جانے والے ایک کار اور مسافر کوچ پر صدہ بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔