مسجد نبوی ﷺ کی صفائی میں روزانہ کتنا عطر استعمال ہوتا ہے؟

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کی یومیہ صفائی میں سینٹائزر کے ساتھ بڑی مقدار میں عطر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مسجد نبوی ﷺ کی یومیہ صفائی کے حوالے سے حرمین اتھارٹی کے شعبے ماحولیاتی تحفظ کے نائب صدر انجینیئر فوزی الحجیلی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد النبوی میں یومیہ بنیادوں پر صفائی کے دوران جائے نمازوں کے لیے 115 ٹن مخصوص سینیٹائزر جبکہ 30 ٹن سے زیادہ عطر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

No photo description available.

انہوں نے بتایا کہ یومیہ بنیاد پر مسجد النبوی ﷺ کے فرشوں کے لیے 110 ٹن جبکہ قالینوں کے لیے 115 ٹن سے زائد صفائی، سینیٹائزنگ اور خوشبویات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ صحنوں اور دیگر مقامات کی دھلائی اور صفائی کے لیے ماہر کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے جبکہ 600 سے زائد آلات بھی مہیا کیے گئے۔

مسجد نبوی کی صفائی پر مامور افراد کی تعداد کتنی؟ | Urdu News – اردو نیوز

واضح رہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی چھت، اس کے فرش اور راہداریوں کو روزانہ تین مرتبہ دھویا جاتا ہے جبکہ بارش اور گرد و غبار کے موقع پر دھلائی اور صفائی کا عمل روزانہ پانچ مرتبہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفائی کے لیے 1520سے زائد  کارکنان تعینات ہیں اور  صفائی میں 35 جدید ترین مشینیں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔

مسجد نبوی کی صفائی پر مامور افراد کی تعداد کتنی؟ | Urdu News – اردو نیوز

مسجد نبوی کے اندرونی اور بیرونی حصوں سے یومیہ 45 ٹن کچرا یومیہ اٹھایا جاتا ہے۔ ان میں زم زم پینے کے استعمال شدہ گلاس اور مختلف اشیا اور افطار کے ڈسپوزیبل ڈبے شامل ہیں۔