رابی پیرزادہ نے شادی کرلی؟

پاکستان کی معروف خطاط اور سابقہ پاپ گلوکارہ رابی پیرزاد کی حالیہ پوسٹ سے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر دلکش تصویر جاری کی جس میں اپنے حسن کے جلوے بکھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاری کردہ اس تصویر میں رابی کو حسین جوڑا زیب تن کیے ہوئے گلاب کے پھولوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا بھی کیا۔

رابی کی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ان کی شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیاکہ ’کیا رابی کی شادی ہوگئی‘؟

میڈیا رپوٹس کے مطابق رابی پیرزادہ کی یہ تیاری انکی شادی کی نہیں بلکہ خاندانی شادی میں شرکت سے قبل سامنے آئی تھی، راولپنڈی میں منعقدہ اس شادی میں رابی کی شرکت سب کی توجہ کامرکز بنی ہوئی تھی۔