چاہت فتح علی کی گلوکاری اور سیاست کے بعد کھیل کے میدان میں بھی انٹری

اپنے مخصوص انداز گائیکی سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے گلوکاری اور سیاست کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی انٹری دے دی ہے۔

چاہت فتح علی خان جو مختلف خاص مواقع کے حوالے سے اور کئی مقبول گیتوں کو اپنے انداز میں گا کر مشہور ہوئے ہیں اور آئے دن ان کی مزاحیہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

یہ ویڈیو کسی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ کی لگتی ہے جہاں گلوکار ہاتھ میں بلا تھامے وکٹوں کے آگے کھڑے ہیں اور بغیر گیند کے مختلف شاٹس لگانے کی اداکاری یا پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم خاص بات یہ ہے کہ کرکٹ کھیلنے کی اداکاری کے دوران چاہت فتح علی مخصوص کرکٹ لباس کے بجائے سیاہ جینز اور ہڈی میں ملبوس ہیں اور پیروں میں انہوں نے اسپورٹس شوز کے بجائے پارٹی کُھسّے پہن رکھے ہیں۔

یہ ویڈیو گلوکار نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور اس پر معروف اسپورٹس جرنسلٹ نعمان نیاز نے انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

نعمان نیاز نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ کاشف رانا (چاہت فتح علی خان) نے 1983-84 میں بی سی سی پی پیٹرنز ٹرافی میں لاہور ڈویژن کی نمائندگی کی اور راولپنڈی کلب گراؤنڈ میں راولپنڈی کے خلاف ڈیبیو کرتے ہوئے 6 اور 0 اسکور کیا۔

نعمان نیاز کی اس ٹویٹ پر ردعمل میں ایک علی حسن نامی صارف نے لکھا کہ چاہت صاحب کم بیک تو بنتا ہے، ایک نمائشی میچ ہونا چاہیے۔

گلوکار چاہت فتح علی خان بھی انتخابی میدان میں کود پڑے، لاہور سے الیکشن لڑیں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل چاہت فتح علی نے الیکشن 2024 کیلیے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے فارم کو مسترد کر دیا تھا۔