کس ملک کی کتنے فیصد آبادی مسلمان ہے؟

دنیا کی مجموعی آبادی میں مسلمانوں کی تعداد ایک چوتھائی کے لگ بھگ ہے کیا آپ جانتے ہیں کس ملک کی کتنی فیصد آباد مسلمان ہے؟

دنیا کی اس وقت آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے اور اس میں ایک لگ بھگ ایک چوتھائی تعداد مسلمانوں کی ہے جو دنیا بھر میں مختلف ملکوں میں رہتی ہے۔ اس حوالے سے ایک غیر سرکاری ادارے ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے ایکس پر اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔

ان اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں واحد ملک مالدیپ ہے جس کی 100 فیصد آبادی مسلمان ہے جب کہ ویٹیکن سٹی واحد ملک ہے جہاں ایک بھی مسلمان نہیں بستا ہے(ویٹیکن سٹی دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے جس کی مجموعی آبادی ہی 800 نفوس پر مشتمل ہے)۔

اس فہرست کے مطابق مورطانیہ کی کل آبادی کا 99.9 فیصد مسلمان ہیں۔ صومالیہ میں 99.8 فیصد، افغانستان میں 99.7 فیصد، ایران میں 99.4 فیصد، الجزائر اور مراکو میں کُل آبادی کا 99 فیصد مسلمان ہیں۔

نائیجر میں 98.3، تاجکستان میں 97.9، تیونس میں 97.8، فلسطین میں 97.5، آذر بائیجان میں 97.3، یمن میں 97.2، اردن میں 97.2، لیبیا میں 97 فیصد آبادی مسلمان ہے۔

پاکستان کی مجموعی آبادی کا 96.5 فیصد مسلمان ہیں۔ سعودی عرب میں 96.2، سوڈان میں 96، عراق میں 95 سے 98، بنگلہ دیش  میں 91، مصر میں 90 سے 94.7، ترکیہ میں 89 سے 98، ازبکستان میں 88.7، انڈونیشیا میں ملکی آبادی کا 86.7 مسلمان بستے ہیں۔

ملک شام میں 86 فیصد، کرغزستان میں 80 سے 90 فیصد، قطر میں 77.5، کویت میں 74.6، متحدہ عرب امارات میں 72، کازکستان مین 70.2، لبنان میں 67.8، ملائیشیا میں 63.5، البانیا میں 58.8، نائجیریا میں 47 سے 49، تنزانیہ میں 35.2، اسرائیل میں 18 اور سنگاپور میں 15.6 فیصد مسلم آبادی ہے۔

 

بھارت میں کل آبادی کا 14.6 فیصد مسلمان ہیں۔ روس میں 10 سے 12 فیصد، فرانس میں 8.8، سوئیڈن میں 7.1، جرمنی میں 5.4 سے 5.7، کینیڈا میں 4.9، اٹلی میں 4.8، امریکا میں 3.3، آسٹریلیا میں 3.2، ناروے میں بھی 3.2، اسپین میں 2.6، یونان میں 2 سے 3.7، امریکا میں 1.1 ارجنٹینا میں 0.9، رومانیہ میں 0.3 سے 1 فیصد جب کہ جاپان، میکسیکو، جنوبی اور شمالی کوریا میں 0.1 جب کہ برازیل میں 0.02 سے 0.7 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے۔