مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے، امارت اسلامیہ کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کی دعوت پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ کابل میں امارت اسلامیہ کے اعلیٰ عہدیداران نے فضل الرحمان کا استقبال کیا۔
مولانا فضل الرحمان ہوٹل سے عشائیہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے، جہاں فضل الرحمان نے امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وہ امارت اسلامیہ کی دعوت پر دورہ افغانستان پر ہیں۔
فضل الرحمان نے افغان نائب وزیراعظم سیاسی امورمولوی کبیر سے ملاقات کی. اس موقع پر افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پاکستانی سیاست میں اہم کردارہے،
افغان وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کیلئے مفید ثابت ہوگا. وفد کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے پاکستان کا اہم پیغام لائے ہونگے.
واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں، امارت اسلامیہ نے دعوت دی ہے ہوسکتا ہے اگلے ہفتے افغانستان جاؤں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہم استحکام کا مقصد لے کر افغانستان جائیں گے۔