تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے دیورا کونڈا اور اداکارہ رشمیکا مندانہ کی منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکار وجے دیورا کونڈا اور رشمیکا مندانہ کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دونوں آئندہ ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں منگنی کریں گے۔
وجے دیورا کونڈا اور رشمیکا مندانہ کی جانب سے ابھی تک منگنی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
اس سے قبل وجے دیورا کونڈا اور رشمیکا مندانہ کے افیئر کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر پھیلی تھیں لیکن اس جوڑے نے اس سے متعلق کچھ نہیں کہا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ وجے دیورا کونڈا اور رشمیکا مندانہ نے سال 2018 میں فلم ’گیتا گووندم‘ اور 2019 میں فلم ’ڈیئر کامریڈ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
مداحوں کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رشمیکا مندانہ نے آخری بار بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، جس کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ترپتی دمری، بوبی دیول، سریش اوبرائے ودیگر شامل تھے۔