ایمن سلیم نے مایوں کی دلکش ویڈیو شیئر کردی

ایمن سلیم

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی مایوں کی دلکش ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن سلیم نے مایوں کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوہر کامران ملک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایمن سلیم مایوں کی مناسبت سے زرد لباس زیب تن کیے رقص کررہی ہیں جبکہ کامران ملک نے اس موقع پر زرد قمیص اور سفید پاجامے کا انتخاب کیا۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور گانا ’ماہیے جنا سوہنا‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

ایمن سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم اور کامران ملک گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

ایمن سلیم نے دسمبر کے آخری ہفتے میں نکاح کیا جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔

اداکارہ نے ولیمے میں سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا ان کا یہ عروسی جوڑا بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ تھا جسے ایمن کے مداح نے بھی پسند کیا تھا اور ان کے خوبصورت لُک کی تعریف کی تھی۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں اور دو ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔