سعودی محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں آج بدھ کو بھی تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ بیشتر علاقوں میں حد نگاہ متاثر رہے گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’تیز ہواؤں کے سبب المہد اور الحناکیہ سب زیادہ متاثر رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔’بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 40 سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جو شام 6 بجے تک رہے گی‘۔
زائرین کو مکہ اور مدینہ میں نکاح پڑھانے کی سہولت مل گئی
’مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔’جموم اور طائف میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ وقفے وقفے گرج چمک ہوتی رہے گی‘۔