نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کا ممکنہ باؤلنگ اٹیک سامنے آگیا۔
بارہ جنوری کو آکلینڈ میں ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے T20I کے لیے پاکستان کے ممکنہ باؤلنگ اٹیک کا انکشاف ہوا ہے۔
توقع ہے کہ بولنگ اٹیک کی قیادت کرنے والوں میں کپتان شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے، ان کے ساتھ زمان خان بھی ہوں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ اور بولنگ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عامر جمال بلے اور گیند دونوں سے اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔
پریکٹس سیشن کے دوران، شاہین، حارث اور زمان کو ایک گروپ کے طور پر نئی گیند کے ساتھ نیٹ میں باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان کے برعکس دوسرے باؤلنگ دستے میں محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، اور عباس آفریدی پریکٹس کر رہے تھے۔
اسامہ میر کو پہلے میچ کے لیے محمد نواز کو ترجیحی اسپنر کے طور پر جگہ ملنے کا امکان ہے۔
پریکٹس سیشن کے دوران جارح مزاج اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند کے ساتھ بیٹنگ کی جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ سیریز کے دوران دونوں کرکٹرز ہی اوپننگ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی 20 میں اوپننگ کررہے تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ طور پر بیٹنگ آرڈر میں رضوان اور صائم ایوب کو اوپننگ جوڑی کے طور ر شامل کیا جائے گا جبکہ بابر اعظم اور فخر زمان تیسری اور چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے آئیں گے۔
جارح مزاج بیٹر اعظم خان بیٹنگ آرڈر میں پانچویں نمبر پر ہوں گے جبکہ افتخار احمد چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں۔