بھارت کے خلاف سیریز سے قبل افغان کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو گئے۔
کپتان ابراہیم زادرا نے موہالی میں پہلے میچ کے موقع پر تصدیق کی ہے کہ راشد خان بھارت کے خلاف تین میچوں کی T20I سیریز سے محروم رہیں گے۔
راشدخان کمر کی سرجری سے ابھی تک صحت یاب نہیں ہوئے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔
زدران نے پریس کانفرنس میں کہا کہ راشد خان مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں لیکن وہ ہمارے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ وہ اپنی بحالی کا کام کر رہے ہیں اور ہم امید کر رہے ہیں کہ وہ جلد سے جلد فٹ ہو جائیں گے ہمیں اس سیریز میں ان کی کمی محسوس ہو گی۔
https://urdu.arynews.tv/virat-kohli-out-first-t20i-against-afghanistan/
ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو اپنی بلے بازی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہوگی میزبانوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے کھلاڑیوں کو واپس بلایا ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی اہمیت ثابت کرنے کے لیے بے چین ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس معیاری اسپنرز اور سیمرز ہیں لیکن ہمیں اپنی بیٹنگ کی مہارت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ہم اس شعبے میں مزید جارحانہ ہونے کی کوشش کریں گے۔